لاہور(نیشنل ٹائمز) لاہور میں ہونے والے دھماکے کے بعد تفتیشی اداروں نے مرکزی ملزم کے ساتھ رابطے میں رہنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا،تفصیلات کے مطابق جوہر ٹائون دھماکے میں تفتیشی اداروں کو بڑی کامیابی ملی ہے، تفتیشی اداروں نے ملزم پیٹر پال کے رابطے میں رہنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔ پیٹرپال لاہور قیام کے دوران ایک خاتون سے رابطے میں رہتا تھا،مشتبہ خاتون کرن کو پیٹر پال کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا، خاتون سے پیٹرپال بارے تفتیش کی جا رہی ہے،اس سے قبل حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کار مکینک کو حراست میں لیا تھا، مکینک کو گاڑی کی تیاری اور مرمت میں مدد فراہم کرنے کے شبہ میں حراست میں لاگیا ہے، حساس اداروں نے حراست میں لیے گئے شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، تفتیشی ادارے تاحال گاڑی کو دھماکے کی جگہ چھوڑ کر جانے والے کو تلاش نہ کر سکے۔
لاہور دھماکا، ملزم پیٹریال کیساتھ رابطے میں رہنے والی خاتون گرفتار



