کورڈ 19 نے بھارت کو شدید جھٹکا دیدیا ‘ رواں برس شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ امارات منتقل کردیا گیا

دبئی (نیشنل ٹائمز)رواں برس شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے امارات منتقل کردیا گیا۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے تاحال وینیو کی تبدیلی کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا ہے تاہم اس نے ٹورنامنٹ کی یو اے ای میں میزبانی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔یکم جون کو آئی سی سی نے بھارتی بورڈ کو جون کے آخر تک وینیو کے بارے میں بتانے کا کہا تھا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 17 اکتوبر سے شروع ہو گا اور فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔موجودہ پلان کے تحت ورلڈ کپ کا پہلا راؤنڈ دو گروپس پر مشتمل ہوگا جو عمان اور یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔راؤنڈ ون میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں بنگلادیش، آئرلینڈ، سری لنکا، نیدرلینڈز، اسکاٹ لینڈ، نمیبیا، عمان اور پاپوا نیو گنی شامل ہیں۔ان ٹیموں کے درمیان 12 میچز ہوں گے۔ ان 8 میں سے ٹاپ 4 ٹمیں سپر 12 مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جہاں پہلے سے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی ٹاپ 8 ٹیمیں موجود ہوں گی اور یہاں سے ٹورنامنٹ کا اہم مرحلہ شروع ہوجائے گا۔سپر 12 میں مجموعی طور پر 30 میچز کھیلے جائیں گے جو 24 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔ سپر 12 میں 12 ٹیموں کو چھ چھ کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور میچز دبئی، ابوظبی اور شارجہ میں ہوں گے۔اس کے بعد تین پلے آف میچز، دو سیمی فائنلز اور پھر فائنل میچ ہوگا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میزبان بھارت ہی ہوگا تاہم بھارت میں کورونا وائرس کی بدتر صورتحال کی وجہ سے ایونٹ کا وینیو متحدہ عرب امارات کردیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر