وزارت میں گڑبڑ کرنے والے وزیرکودوسری وزارت کیوں دی جاتی ہے، قادرپٹیل

کراچی (نیشنل ٹائمز) کراچی سے منتخب ہونے والے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی میں قادرپٹیل نے کہا ہے کہ جب کوئی وزیرایک وزارت میں گڑبڑ کرتا ہے تو اس کو دوسری وزارت کیوں دے دی جاتی ہے۔ ہفتے کو قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ جو ممالک 1992 کا ورلڈ کپ ہار گئے وہ خوش نصیب تھے،اتنا نقصان پاکستان کو کسی نے نہیں پہنچایا جتنا اس شیشے کے مرتبان نے پہنچایا۔ قادر پٹیل نے کہا کہ وزیراعظم نے گھروں کی قرعہ اندازی کی تو پانچوں نام سامنے بیٹھے لوگوں کے کیسے نکل آئے۔ پشاورمیں لوگوں کو 66 لاکھ کا گھر دیا جارہا ہے اور پشاور کے اس علاقے میں اب بھی 5 لاکھ روپے کا گھر مل جاتا ہے۔ قادر پٹیل نے دعوی کیا کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ چیئرمین نیب بلیک میل ہو رہے ہیں۔ کابینہ کے آدھے وزیروں کی وزارت نااہلی پر تبدیل کی گئی اورجس وزیر نے ایک وزارت میں گڑبڑ کی تو اس کو دوسری وزارت کیوں دے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی رہنما نے یہ بھی کہا کہ جس وزیراطلاعات پرکمیشن کا الزام لگایا اس کوپنجاب میں پھروزارت دے دی۔ حکومت کے اتنے اسکینڈلز سامنے آئے لیکن کسی کے خلاف کاروائی نہیں ہوئی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ کرپشن میں ملوث سب لوگ بھاگ جائیں گے،اس لیے ایسے وزیروں کوپارلیمنٹ پیسے کیوں دے۔ حکومت نے 3 برس میں کچھ نہیں کیا اور باقی 2 برس بھی کچھ نہیں کریں گے۔ حکومت کے 120 لوگوں کا صرف یہ کام ہے کہ پچھلی حکومتوں کو برا کہتی ہے۔ اس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے ہدایت کی کہ صرف ایجنڈے پر بات کی جائے۔قادر پٹیل نے جواب دیا کہ میرا ایجنڈا ہی حکومتی ناکامی بیان کرنا ہے۔ کرونا سے متعلق قادر پٹیل نے کہا کہ کرونا کے آڈٹ میں اربوں روپے کی ہیرپھیر کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
امریکا خود کو آقا سمجھنا چھوڑ دے تو معاہدے کی راہیں کھل سکتی ہیں: ایرانی صدر
آسٹریلیا کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کی کمان خاتون جنرل کے سپرد
نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد آپ 4 سے 5 ڈالر والے پٹرول کو یاد کریں گے: ایران
اسلام آباد معاہدہ ہونے والا تھا، امریکا کا سخت رویہ رکاوٹ بنا: عباس عراقچی
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر