پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن پر کٹ لگا دیا پارٹنرز سکولوں میں گھپلا ہورہاہے، رانا مشہود کا الزام

لاہور(نیشنل ٹائمز)ہائرایجوکیشن کے بارہ سیکرٹری تبدیل کئے ان سے پوچھیں ہیں کون ہے وہ۔این ٹی ایس کے شفاف نظام سے دو لاکھ ٹیچرز کو بھرتی کیا تو قوم کے مستقبل کی تعمیر کررہے ہیں۔ہم نےچونتیس بلین تعلیم کے شعبے میں رکھے تھے حکومت نے بجٹ کا سولہ ارب روپے بنایا جو پنجاب دشمنی کی بڑی مثال ہے۔ان کا نہ فوکس نہ پنجاب کی عوام کو سہولیات دینا ہے اور نہ ہی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔ہم نے جنوبی پنجاب کا روڈ میپ طے کیا پنجاب کے دس ضلعوں میں سکول نہ جانے والے بچوں کو تعلیم دی۔جنوبی پنجاب کے سکولوں لڑکیوں کو اخراجات نہ ہونے کی وجہ سےچھ بلین سے زائد سے چھ لاکھ بچیوں کو سکولوں میں لائے۔ون ون ٹو ٹو کے پروگرام کے تحت تعداد کو بڑھایا۔حکومتیں و ملک ترقی تب کرتے ہیں جب اچھی پالیسی جاری رہے۔جنوبی پنجاب کی بچیوں کو تعلیم دینے کا عملی جامہ ن لیگ نے پہنایا۔ادھر تالیاں بجانے والوں نے تعلیم کے بجٹ پرکٹ لگا لیا ۔حقائق بتائوں گا تو یہ اپنا منہ نوچ لیں گے۔سکولوں میں ٹیلبٹ متعارف کروائے لٹریسی نومیریسی کو دنیا کی تنظیموں نے تسلیم کیا۔پانچویں و آٹھویں کے امتحانات ختم کر دئیے گئے ۔مستقبل کا کچھ نہیں پتہ میٹرک تک کتنے بچے پہنچتے ہیں۔بھٹے پر کام کرنے والوں کے تعلیم کا فنڈز اس لئے ختم کیا گیا کہ وہ مسیحی ہیں۔جنوبی پنجاب بسیرا میں سٹیٹ آف دی آرٹ سکول بناکر چار سو بچیوں کے ایک بیچ نے اولیول کیا۔چھیانوے فیصد بچیوں نے اے پلس نمبرز لئے۔بلوچستان کے بچوں کو حق تعلیم و یونیورسٹیوں میں کوٹہ دیتے رہے۔وہ حکومت نے ختم کر دیا۔پنجاب سکول سپورٹ پروگرام سے پینتالیس خراب سکولوں کو پرائیویٹ سکولوں سے معاہدہ کروایا۔پنجاب ایجوکیُشن انیشیٹیو اتھارٹی بنائی ،یہ ان کے اساتذہ کو پیسے نہیں دے رہے ۔پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن پر کٹ لگا دیا پارٹنرز سکولوں میں گھپلا ہورہاہے۔پنجاب دشمن کے بعد پنجاب تعلیم دشمنی بھی عوام کے سامنے آ چکی ہے ۔



  تازہ ترین   
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
امریکا خود کو آقا سمجھنا چھوڑ دے تو معاہدے کی راہیں کھل سکتی ہیں: ایرانی صدر
آسٹریلیا کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کی کمان خاتون جنرل کے سپرد
نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد آپ 4 سے 5 ڈالر والے پٹرول کو یاد کریں گے: ایران
اسلام آباد معاہدہ ہونے والا تھا، امریکا کا سخت رویہ رکاوٹ بنا: عباس عراقچی
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر