یاسر نواز کو علیزے شاہ کی آنکھیں اور گورا رنگ پسند

کراچی (نیشنل ٹائمز) معروف اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر یاسر نواز کا کہنا ہے کہ انہیں اداکارہ علیزے شاہ کی آنکھیں اور ان کا گورا رنگ پسند ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر علیزے شاہ، اداکار نعمان سمی اور یاسر نواز کی ایک مختصر سی ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں تینوں ایک نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں بطور مہمان شریک ہیں۔ شو کے دوران میزبان کی جانب سے علیزے شاہ سے سوال پوچھا گیا کہ انہیں خود میں کیا سب سے زیادہ پسند ہے۔جس کا جواب دیتے ہوئے علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں خود میں کچھ بھی پسند نہیں ہے، وہ خود ہی خود کو شیشے میں دیکھ کر سوچتی رہتی ہیں کہ ان کے چہرے کا یہ زاویہ ٹھیک نہیں ہے، انہیں خود میں بہت سارے نقص نظر آ تے ہیں۔علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ وہ سوچتی ہیں کہ ان کی ناک تھوڑی اور لمبی ہوتی یا اور پتلی ہوتی، ان کی آنکھیں تھوڑی اور بڑی ہوتیں۔اس دوران یاسر نواز سے یہی سوال پوچھا گیا جس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں علیزے شاہ کی آنکھیں اور صاف رنگت بہت پسند ہے، وہ چھوٹی عمر کی سب ہی لڑکیوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ میک اپ یا فیشل وغیر نہ کیا کریں تا کہ ان کی جِلد بھی علیزے شاہ جیسی تروتازہ اور رنگت صاف رہے۔



  تازہ ترین   
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر