کورونا وائرس کی تصدیق کرنے والا ماسک تیار

لیفورنیا(نیوڈیسک )کورونا ہے یا نہیں ، بتانے والا ماسک تیار کرلیا گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے ماہرین نے ایسے سنسر بنالئے ہیں جو کسی بھی ماسک پر لگانے سے ماسک پہنے ہوئے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق کرسکیں گے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جب بھی یہ سینسر لگا ہوا ماسک پہنے گا اور سانس لے گا تو اس سینسر کا رنگ تبدیل ہوجائے گا ۔ جس سے کورونا وائرس کی تصدیق ہوجائے گی ۔ ماہرین نے ماسک پر رنگ بدلنے والی ایسی پتریاں لگائی ہیں جو کسی شخص کے سانس یا لعاب میں کووڈ 19 کا باعث بننے والے کرونا وائرس کی موجودگی کا پتہ لگا سکتی ہیں۔اس سنسر کا مقصد کووڈ 19 ٹیسٹ کا نعم البدل نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد وائرس کا علم ہونے کے بعد علاج کے لیے رجوع کرنا ہے۔امریکا کے صحت کے قومی اداروں نے کیلیفورنیا یونیورسٹی کو اس پروجیکٹ کے لیے 13 لاکھ ڈالر فراہم کیے ہیں۔تحقیقی ٹیم کرونا وائرس کے حوالے سے خطرناک ماحول میں کام کرنے والوں کے لیے سنسر بنانے کے لیے ایک مصنوعات ساز کمپنی کے ساتھ شراکت داری کرے گی اور روزمرہ ٹیسٹنگ میں آسانی کے لیے ان سنسرز کی قیمت کم رکھی جائے گی۔کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ سنسر بہت جلد پوری دنیا میں انتہائی کم قیمت میں فروخت کئے جائیں گے تاکہ آسانی سے ہر کوئی اس سینسر کو ناصرف خرید سکے بلکہ یہ ماسک پر لگا کر کورونا وائرس کی شناخت بھی کرسکے ۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر