مہنگائی سے غریبوں کاجینا محال، صرف ایک ہفتے میں آٹے کا تھیلا 27روپے تک مہنگا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 1300روپے، اسلام آباد میں 1170، راولپنڈی میں 1240روپے، سیالکوٹ میں 1100اور فیصل آباد میں 1120 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے فیصل آباد میں آٹے کا تھیلا 1093روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔ سرگودھا میں آٹے کا تھیلا 20روپے مہنگا ہوا جس کے بعد اس علاقے میں اس کی قیمت 1020روپے تک پہنچ گئی ہے۔ہاولپور میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 14روپے اضافہ دیکھا گیا۔ دکاندار قیمت 1106 سے بڑھا کر 1120روپے تک بیچتے رہے۔سکھر میں آٹے کا تھیلا 1120، لاڑکانہ میں 1180روپے میں دستیاب ہے۔ لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا ایک ہفتے میں 20روپے مہنگا ہوا۔اعدادوشمار کے مطابق پشاور میں آٹے کا تھیلا 1100روپے، بنوں میں 1120روپے، کوئٹہ میں 1250 روپے اور خضدار میں 1200روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1170 روپے جبکہ راولپنڈی میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1240 روپے تک ہے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر