کراچی کنگز کی فتح، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل سے باہر

ابوظبی (نیشنل ٹائمز) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے چھٹے سیزن کے 29 ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی۔ ہفتہ کو کراچی کنگز کے 177 رنز کے ہدف میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بناسکی اور یوں اسے 14 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس جیت کے ساتھ کراچی کنگز نے پی ایس ایل پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا جبکہ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل سے باہر ہوگئیں۔اس سے قبل ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کراچی کی جانب سے شرجیل اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ انداز میں اننگز کا آغازکیا اور پہلی وکٹ پر 71 رنز کی شراکت بنائی تاہم بابر 23 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔شرجیل اور دانش عزیز کے ذمہ دارانہ کھیل کی بدولت کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔کراچی کی جانب سے شرجیل اور دانش عزیز 45، 45 اور والٹن 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔کوئٹہ کے عارش علی خان نے 4 جبکہ خرم اور عبد الناصر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔کراچی کنگز کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی اننگز کا آغاز جیک ویدرالڈ اور سمیع ایوب نے کیا تاہم سمیع 19 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد کپتان سرفراز نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن کوئٹہ کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقرررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بناسکی اور یوں اسے 14 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس جیت کے ساتھ کراچی کنگز نے پی ایس ایل پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا جبکہ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل سے باہر ہوگئیں۔کوئٹہ کی جانب سے سرفراز 51 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ کراچی کے محمد الیاس نے 3 اور ارشد اقبال نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔دانش عزیز نے 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 13 گیندوں پر 45 رنز بنائے ۔دھواں دھار اننگز پر کراچی کنگز کے دانش عزیز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر