بابر اعظم نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کردی

ابوظبی(نیشنل ٹائمز) قومی ٹیم کے کپتان اور پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کردی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم نے پی ایس ایل میں مزید دو ریکارڈ اپنے نام کرلیے، وہ یہ دونوں ریکارڈ بنانے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔بابر اعظم لیگ کی تاریخ میں 2 ہزار رن مکمل کرنے والے پہلے بیٹسمین بن گئے، اسٹار بیٹسمین نے 55 اننگز میں دو ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔کراچی کنگز کے بیٹسمین نے رواں سیزن میں 500 رنز بھی اسکور کرچکے ہیں، بابر نے دس اننگز میں 71 کی اوسط سے پانچ سو رنز بنائے ہیں۔پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں بابر اعظم کے بعد دوسرا نمبر کامران اکمل کا ہے انہوں ٹورنامنٹ میں اب تک 1763 رنز بنائے ہیں۔اس سے قبل بھی پی ایس ایل کے کسی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بابر اعظم کے پاس ہی تھا جو انہوں نے گزشتہ سیزن میں 473 رنز بناکر حاصل کیا تھا ۔ موجودہ سیزن میں بابر اعظم کا اوسط 71.57 ہے ۔بابر اعظم کے پی ایس ایل کیریئر میں مجموعی رنز 2017 ہوگئے ہیں۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر