شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد اشتہاری قرار

لاہور (نیوز ڈیسک) احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد کو اشتہاری قرار دے دیا۔احتساب عدالت میں صاف پانی کمپنی ریفرنس میں پیش رفت کے دوران جج امجد نذیر چوہدری نے شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو اشتہاری قرار دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر رابعہ عمران اور عمران علی یوسف کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔عدالتی حکم کے باجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو اشتہاری قرار دیا ہے۔نیب لاہور نے چیئرمین نیب کے حکم پر صاف پانی اسکینڈل کی انکوائری شروع کر رکھی تھی اور صاف پانی کمپنی انکوائری میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ان کے داماد علی عمران، سابق صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث اور سابق رکن صوبائی اسمبلی وحید گل نے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرایا تھا۔واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے صاف پانی کمپنی ضمنی ریفرنس میں شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف کے وارنٹ گرفتاری کیے تھے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر