وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے 178 ووٹ حاصل کرکے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ غلام بی بی بھروانہ، عامر لیاقت اور باسط بخاری بھی قومی اسمبلی میں موجود تھے۔سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، وزیراعظم کے ایوان میں پہنچنے پر حکومتی ارکان نے نعرے بازی کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسملبی میں وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کی قرارداد پیش کی، جس میں کہا گیا کہ ایوان وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔سپیکر نے ارکان قومی اسمبلی کو ووٹںگ میں حصہ لینے کا طریقہ بتایا۔ قومی اسمبلی ارکان کے لئے گھنٹیاں بھی بجائی گئیں۔ ووٹنگ کے دوران ایوان کے تمام داخلی دروازے بند کر دیئے گئے۔ وزیراعظم کے حق میں ووٹ دینے والے دائیں جانب لابی میں گئے۔ عمران خان نے بھی اپنا ووٹ درج کروایا۔حکومتی ارکان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن نشستوں پر نوٹوں کے ہار رکھے۔ مہمانوں کی گیلری میں بڑی تعداد میں اہم شخصیات موجود تھی جن میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ بھی شامل تھے۔یاد رہے تحریک انصاف حکومت کے 2 اراکین ووٹنگ میں حصہ نہ لے سکے، فیصل واوڈا استعفے کے باعث ووٹ نہیں ڈال سکے جبکہ اسد قیصر اجلاس کی صدارت کرنے کے باعث ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی
یوم آزادی: مسلح افواج کا تحریک پاکستان کے بانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش
پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
پانی ہماری ریڈ لائن، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم
ترک نائب صدر کی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت، لازوال محبت کا اظہار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر