وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ 340 کے ایوان میں حکومتی اتحاد کی تعداد 180 جبکہ اپوزیشن کے پاس 160 ووٹ ہیں۔وزیراعظم عمران خان کو ایوان کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے قومی اسمبلی کے 171 ارکان کی حمایت حاصل کرنا ضروری ہوگی جبکہ اس وقت ایوان زیریں میں حکومتی اتحاد کے ارکان کی تعداد 180 ہے۔ایوان زیریں میں پی ٹی آئی کے اپنے 156 اراکین ہیں جبکہ اتحادیوں میں ایم کیو ایم کی 7، مسلم لیگ (ق) اور بی اے پی کی 5، 5 نشستیں ہیں، جی ڈی اے کی 3، آل پاکستان مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کی ایک، ایک نشست ہے، 2 آزاد امیدوار بھی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔متحدہ اپوزیشن میں مسلم لیگ (ن) کے 83 اور پیپلز پارٹی کے 55 اراکین ہیں۔ متحدہ مجلس عمل پاکستان کی 15، بی این پی کی 4، اے این پی کی 1 نشست ہے جبکہ اپوزیشن کو 2 آزاد امیدواروں کا ساتھ بھی حاصل ہے تاہم پی ڈی ایم نے آج کے اجلاس کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا۔قومی اسمبلی قواعد کے مطابق وزیراعظم اعتماد کا ووٹ قرار داد کے تحت رائے شماری کے ذریعے لیں گے۔ قومی اسمبلی اجلاس شروع ہونے کے بعد سپیکر 5 منٹ تک گھنٹیاں بجانے کی ہدایت کریں گے جس کا مقصد پارلیمنٹ کی عمارت میں موجود تمام ارکان کی حاضری یقینی بنانا ہوگی۔ اس کے بعد ہال کے تمام دروازے بند کر دئیے جا ئیں گے۔سپیکر وزیراعظم پر اعتماد کی قرارداد پڑھنے کے بعد ارکان سے کہیں گے کہ ان کے حق میں ووٹ ڈالنے کے خواہشمند شمار کنندگان کے پاس ووٹ درج کروا دیں۔ فہرست میں رکن کے نمبر کے سامنے نشان لگا کر اس کا نام پکارا جائے گا۔ ووٹ درج ہونے کے بعد ا پوزیشن اور حکومتی ارکان اپنی اپنی لابیز میں انتظار کریں گے۔ سیکرٹری قومی اسمبلی گنتی کا نتیجہ سپیکر کے حوالے کریں گے۔ سپیکر ارکان کو ہال میں واپس بلا کر نتیجے کا اعلان کر دینگے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان:سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 2 خواتین خودکش حملہ آور گرفتار
پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں صفِ اول کی قوم بننے کی جانب گامزن ہے: شہباز شریف
ایران کے ہر حملے کے جواب میں ایک پل یا بجلی گھر تباہ کیا جائیگا: ٹرمپ
حوثیوں کی سعودیہ کو دھمکیاں قابل مذمت، تجارت کو نشانہ بنانا قومی سلامتی پر حملہ تصور ہوگا: پاکستان
ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ’منفی بی‘ سے ’بی‘ کر دی
ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ
امریکا کے مسلسل گیارہویں رات ایران پر شدید حملے، تبریز اور سیریک میں دھماکے
ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ سول جوہری معاہدے کی منظوری دیدی: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر