بجٹ میں متبادل طریقہ علاج کو نظر انداز کیا گیا ہے

کراچی(نیشنل ٹائمز) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ بجٹ میں صحت کے شعبہ کے لئے 21.72ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جو موجودہ حالات میں ناکافی ہیں جبکہ ہومیوپیتھی سمیت متبادل طریقہ علاج کے تمام شعبوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ ملک صحت عامہ کے سنگین بحران سے گزر رہا ہے جس سے نمٹنے کے لئے مزید فنڈنگ کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہ بات کمال لیبارٹری کے سی ای او ڈاکٹر اسد پرویز قریشی، ڈاکٹر امتیاز گوندل ، ڈاکٹر اعظم اور دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ صحت عامہ کا ملک کی اقتصادی ترقی سے بنیادی تعلق ہے اس لئے اس شعبہ کو بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ایک پڑوسی ملک میں ہومیو پیتھی کی درجنوں یونیورسٹیاں اور دو سو پچیس کالج ہیں جبکہ بجٹ میں اس شعبہ کی ترقی کے لئے اربوں روپے رکھے جاتے ہیں مگریہاں اسے سرکاری سطح پر مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔پاکستان میں ہر صوبے میں ایک ہومیوپیتھک کالج اور عالمی معیار کے ایک ریسرچ سینٹر کی فوری ضروری ہے۔ اگر حکومت ت وجہ دے تو ملک بھر میں ہومیوپیتھک ڈسپنسریوں کا جال بچھا سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر اسد پرویز قریشی فری میڈیکل کیمپس میں مفت ادویات فراہم کر رہے ہیں جو انسانیت کی خدمت ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر اسد پرویز قریشی نے کہا کہ ہومیو پیتھک علاج سستا اور ادویات بے ضرر ہیں ۔ اس طریقہ علاج کے سائیڈ افیکٹس نہیں ہوتےاور اس سے ہاضمہ خراب ہوتا ہے نہ انسان کی وقت مدافعت کمزور ہوتی ہے۔ری ایکشن سے پاک اس طریقہ علاج کو سرکار کی فوری سرپرستی کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر