’کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی‘، ٹرمپ کے ٹیرف کا شکار دور افتادہ جزائر جہاں صرف پینگوئنز رہتی ہیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)برطانوی اخبار کے مطابق انٹارکٹکا کے قریب آسٹریلیا کے زیر انتظام غیر آباد جزائر ہرڈ آئی لینڈ اور میکڈونلڈ آئی لینڈز پر بھی امریکا کی جانب سے 10 فیصد تجارتی ٹیرف عائد کر دیا گیا ہے۔یہ جزائر زمین کے دور افتادہ ترین مقامات میں شمار ہوتے ہیں جہاں صرف برفانی گلیشیئرز اور پینگوئن پائے جاتے ہیں، ان جزائر پر انسانی آمد و رفت نہ ہونے کے برابر ہے اور یہاں انسانوں کا آخری دورہ تقریباً 10 سال قبل ہوا تھا۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کی گئی ٹیرف کا شکار ہونے والے ممالک کی فہرست میں ان جزیروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ٹرمپ نے غریب ممالک پر بھاری ٹیرف لگا دیے، پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائدبرطانوی اخبار کے مطابق ہرڈ آئی لینڈ اور میکڈونلڈ آئی لینڈز میں کوئی عمارت یا انسانی آبادی موجود نہیں ہیں، اس وجہ سے ان جزائر کے حوالے سے پیش کیے گئے برآمدی اعداد و شمار حیران کن ہیں۔ عالمی بینک کے مطابق 2022 میں امریکا نے ان جزیروں سے 14 لاکھ ڈالر مالیت کی درآمدات کیں جن میں زیادہ تر مشینری اور الیکٹریکل آلات شامل تھے تاہم ان اشیا کی نوعیت واضح نہیں۔برطانوی اخبار کا بتانا ہے کہ ہرڈ آئی لینڈ اور میکڈونلڈ آئی لینڈز کے علاوہ دیگر آسٹریلوی بیرونی علاقوں (ایکسٹرنل ٹیریٹریز) جیسے کوکوس (کیلنگ) آئی لینڈز، کرسمس آئی لینڈ اور نورفولک آئی لینڈ پر بھی ٹیرف عائد کیا گیا ہے حالانکہ یہ علاقے خود مختار نہیں ہیں اور آسٹریلیا کے ماتحت سمجھے جاتے ہیں۔نورفولک آئی لینڈ کی آبادی صرف 2188 افراد پر مشتمل ہے اور اس پر 29 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے جو آسٹریلیا پر عائد 10 فیصد ٹیرف سے 19 فیصد زیادہ ہے۔کچھ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ سال 2023 میں نورفولک آئی لینڈ سے امریکا کو تقریباً 6 لاکھ 55 ہزار امریکی ڈالر کی برآمدات ہوئیں جن میں 4 لاکھ 13 ہزارڈالر کے چمڑے کے جوتے شامل تھے، تاہم نورفولک آئی لینڈ کے ایڈمنسٹریٹر جارج پلانٹ نے ان اعداد و شمار کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نورفولک آئی لینڈ سے امریکا کو کسی بھی قسم کی برآمدات کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔آسٹریلوی وزیراعظم اینتھونی البانیز نے ان جزائر پر عائد کردہ ٹیرف پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’نورفولک آئی لینڈ پر 29 فیصد ٹیرف لگا دیا گیا ہے، میں نہیں سمجھتا کہ نورفولک آئی لینڈ امریکا جیسے بڑے تجارتی ملک کے لیے کوئی خطرہ ہے، لیکن یہ ظاہر کرتا ہے کہ زمین پر کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں رہی‘۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکا کی جانب سے اعلان کردہ یہ ٹیرف 100 سے زائد ممالک پر لاگو ہوگا اور اس کا نفاذ 9 اپریل سے ہوگا۔



  تازہ ترین   
تجارتی جنگ میں چین کا ایک اور وار، امریکی مصنوعات پر عائد ٹیرف 34 فیصد سے بڑھا کر 84 فیصد کردیا
پاکستان کا نئے ٹیرف سے متعلق مذاکرات کیلئے اعلیٰ سطح کا وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ
عبدالمالک بلوچ سے ملاقات، نواز شریف کی بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی
عمران خان سے ملاقات کا معاملہ، بیرسٹر گوہراور سلمان اکرم کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ
میانمار کے کیمپوں سے مزید 21 پاکستانی بازیاب
ملتان: ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 26 افرادکی ہلاکت، 12 ملزمان ضمانت خارج ہونے پرگرفتار
اگلے برس پاکستان کی شرح نمو 3 فیصد تک پہنچنے کی توقع
وزیراعظم کا دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کیلئے امریکی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار





  ملتی میڈیا   
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر
آخری لمحات شہید اسمائیل ہنیہ