ڈپریشن جیسے عام مرض سے بچانے کے لیے بہترین غذا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔آسٹن یونیورسٹی کے کالج آف ہیلتھ اینڈ لائف سائنسز کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ پھل زیادہ کھانے کے عادی ہوتے ہیں ان کی ذہنی صحت بہتر رہنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے جبکہ وہ ڈپریشن کی علامات کو کم رپورٹ کرتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ اکثر پھل کھانا ہماری ذہنی صحت کے لیے توقع سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔درحقیقت تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ نمکین اشیا جیسے چپس کو پسند کرنے والے افراد کی جانب سے انزائٹی کو رپورٹ کرنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔اس تحقیق میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 428 بالغ افراد کو شامل کیا گیا تھا اور دیکھا گیا کہ پھلوں، سبزیوں، میٹھی اور نمکین اشیا کو کھانے سے ذہنی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔مختلف عناصر جیسے عمر، عمومی صحت اور ورزش کو مدنظر رکھنے کے بعد محققین نے دریافت کیا کہ غذائیت سے بھرپور پھل یا ناقص غذائیت والی نمکین اشیا دونوں ہی ذہنی صحت پر اثرات مرتب کرتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی دریافت کیا کہ سبزیاں کھانے اور ذہنی صحت کے درمیان کوئی براہ راست تعلق موجود نہیں۔تحقیق کے مطابق لوگ جتنا زیادہ پھل کھاتے ہیں ان میں ڈپریشن کا امکان اتنا کم ہوتا ہے اور ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے۔اس کے مقابلے میں زیادہ نمکین اشیا کھانے والے افراد کی جانب سے ذہنی مسائل کو زیادہ رپورٹ کیا جاتا ہے بالخصوص انزائٹی، تناؤ اور ڈپریشن کو۔محققین نے بتایا کہ اس حوالے سے ہم بہت کم جانتے ہیں کہ غذا کس طرح ذہنی صحت پر اثرانداز ہوتی ہے اور ہم نے بھی اس تحقیق میں براہ راست وجہ کی جانچ پڑتال نہیں کی، مگر نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ ناقص غذا کا استعمال ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دیگر تحقیقی رپورٹس میں پھلوں و سبزیوں اور ذہنی صحت کے درمیان ایک تعلق کو دریافت کیا گیا، مگر پھلوں اور سبزیوں کو الگ الگ کرکے جائزہ نہیں لیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پھلوں اور سبزیوں دونوں میں اینٹی آکسائیڈنٹس، فائبر اور اہم غذائی اجزا ہوتے ہیں جو دماغی افعال کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہیں، مگر یہ اجزا سبزیوں کو پکانے میں ضائع ہوجاتے ہیں جبکہ پھلوں کو خام حالت میں کھایا جاتا ہے، جس سے وہ ذہنی صحت پر زیادہ ٹھوس اثرات مرتب کرتے ہیں۔اس تحقیق کے نتائج برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہوئے۔



  تازہ ترین   
تاجر برادی کا فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ اور 26 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
ملک کےکرنٹ اکاؤنٹ کے سر پلس میں تاریخ میں پہلی بار ایک ارب ڈالر سے زائدکا اضافہ ہوگیا
اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے آئے پی ٹی آئی رہنماؤں اور عمران خان کی 3 بہنوں کو گرفتار کرلیا گیا
روس نے افغان طالبان کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا
مالی سال 26-2025کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کا فیصلہ
بلوچستان کا خونی ٹریک 2 ہزار جانیں نگل چکا، اسے ہائی وے بنانے جارہے ہیں: وزیراعظم
شہدا کا احترام ہر پاکستانی کیلئے مقدس،آج کا امن و آزادی ان شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے: آرمی چیف
9 مئی ضمانت منسوخی کیس: 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنےکےفیصلے میں ملزمان کےحقوق کا تحفظ کیا جائےگا، چیف جسٹس





  ملتی میڈیا   
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر
آخری لمحات شہید اسمائیل ہنیہ