بیجنگ (شِنہوا) ملک کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز قومی ترقی و اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) کا کہنا ہے کہ نجی شعبے میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ سے متعلق موجودہ معاون پالیسیوں پر عملدرآمد کو تیز اور پالیسی تحقیق اور وسائل کو مضبوط کیا جائے گا۔
این ڈی آر سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے سواری مہیا کرنے والے ادارے دی دی چھوشنگ اور اعلیٰ درجے کے درست پرزے اور اسمارٹ ہارڈ ویئر بنانے والی گوئرٹیک سمیت 5 نجی ملکیتی اداروں کے ساتھ ایک ملاقات کی ہے تاکہ اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ امریکہ کے عائد کردہ اضافی ٹیکسوں کے ردعمل پر ان کی رائے اور تجاویز طلب کی جاسکیں۔
این ڈی آر سی کے سربراہ ژینگ شان جئے نے ملاقات کے دوران کہا کہ کمیشن نجی اداروں کے ساتھ اپنے باقاعدہ رابطوں کا طریقہ کار بہتر بنائے گا ،ان کی رائے سنے گا اور مشکلات پر قابو پانے میں ان کی معاونت کرے گا۔
ژینگ کا کہنا تھا کہ چین امریکہ کے عائد کردہ اضافی ٹیکسوں سمیت بیرون ملک سے آنے والے خطرات اور مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اپنی اصلاحات اور کھلے پن کو مستقل انداز سے فروغ دے گا اور مقامی یقینی صورتحال کے ذریعے بیرونی غیر یقینی صورتحال پر قابو پائے گا۔
5 اداروں کے نمائندوں نے امریکی اضافی ٹیکس کے لئے اپنی تیاری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے فعال طریقے سے اقدامات کر رہے ہیں۔
چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز کا نجی شعبے کے ساتھ تعاون کا اعادہ
