بیجنگ(شِنہوا) تیسری چائنہ بین الاقوامی سپلائی چین نمائش میں 300 سے زائد مقامی و غیر ملکی اداروں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔
چائنہ کونسل برائے بیرونی تجارتی تشہیر(سی سی پی آئی ٹی) کے ترجمان یانگ فان نے جمعہ کے روزایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس نمائش نے جنوری میں اپنے عالمی روڈ شوز شروع کئے تھے ،وہ اب تک ویتنام، سوئٹزرلینڈ، جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات سمیت 12 ممالک اور خطوں میں تشہیری تقریبات اور روڈ شوز کا انعقاد کرچکے ہیں۔
یانگ نے کہا کہ غیر ملکی اداروں اور تنظیموں نے نمائش میں شرکت اور اسے دیکھنے میں زبردست دلچسپی ظاہر کی ہے، رواں سال غیر ملکی گروپس اور کاروباری اداروں کی جانب سے آن-سائٹ وزٹ اور تبادلوں میں اضافہ متوقع ہے۔
سی سی پی آئی ٹی کے مطابق گزشتہ برس 2لاکھ سے زائد افراد نے نمائش کا دورہ کیا تھا۔
رواں سال کی نمائش 16 جولائی سے 20 جولائی تک بیجنگ میں ہوگی جس کا مجموعی نمائشی رقبہ 1 لاکھ 20 ہزار مربع میٹر ہوگا۔
چین کی سپلائی چین نمائش کے لئے 300 اداروں کی شرکت کی تصدیق
