جی نان (شِنہوا) چین کے سب سے بڑے تیل صاف کرنےوالے ادارے پیٹرو کیمیکل کارپوریشن (سائنو پیک گروپ) نے چین کےمشرقی صوبے شان ڈونگ میں 14کروڑٹن سے زائد ثابت شدہ شیل تیل کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔
یہ وزارت قدرتی وسائل کی پہلی شیل آئل فیلڈ ہے جہاں تصدیق شدہ ذخائر 10کروڑ ٹن سے زائد ہوچکے ہیں، یہ جی یانگ شیل تیل قومی مظاہرہ علاقے میں تیل اور گیس کی تلاش میں ایک اہم پیشرفت ہے۔
اب تک شان ڈونگ میں شینگ لی آئل فیلڈ کے اس مظاہرہ علاقہ میں شیل تیل کے تخمینہ شدہ وسائل 10.5 ارب ٹن تک پہنچ چکےہیں جبکہ تیل کی مجموعی پیداوار 10لاکھ ٹن سے زائد ہوچکی ہے۔
سائنو پیک کے معاون صدر اور شینگ لی پیٹرولیم ایڈمنسٹریٹو بیورو کمپنی لمیٹڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سن یونگ ژوانگ نے کہا کہ شینگ لی آئل فیلڈ کے تخمینہ شدہ شیل تیل کے ذخائر شینگ لی آئل فیلڈ میں گزشتہ 60 برس میں دریافت شدہ روایتی تیل اور گیس ذخائرکے برابر ہیں۔
شینگ لی آئل فیلڈ 1961 میں دریافت ہوئی تھی جس پر ترقیاتی کام 1964 میں شروع ہوا۔
چین کی بڑی آئل فیلڈ میں شیل تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت
