بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2024 کے دوران کھیلوں کا مختص رقبہ 3.0 مربع میٹر فی کس تک پہنچ گیا۔
چین کی عمومی انتظامیہ برائے کھیل کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہ رقبہ پہلے ہی 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2025-2021) میں مقرر کردہ 2.6 مربع میٹر فی کس کے ہدف سے زائد ہوچکا ہے۔
چین کے محکمہ کھیل کے کئے گئے ایک شماریاتی سروے کے مطابق ملک بھر میں کھیلوں کے مقامات کی تعداد 48 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہے جو گزشتہ برس کے45 لاکھ 90 ہزار سے زائد اور مجموعی طور پر 4.23 ارب مربع میٹر کا احاطہ کرتے ہیں۔
کھیلوں کے مقامات میں 2 لاکھ 9 ہزار 300 ٹریک اینڈ فیلڈ گراؤنڈز اور 39 ہزار700 تیراکی کے مقامات ہیں جبکہ 30 لاکھ 30 ہزار سے زائد مقامات بال گیمز میں استعمال ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ موسم سرما کے کھیلوں کے لئے 2 ہزار 678 مقامات ہیں جن میں اسکیٹنگ کے لئے 1 ہزار 764 اور اسکیئنگ کے لئے 914 مقامات شامل ہیں۔ جسمانی صحت کی بنیادی سہولیات کے اعتبار سے 11 لاکھ فنٹس روٹس، 1 لاکھ 52 ہزار جم اور 1 لاکھ 71 ہزار 800 فٹنس ٹریلز ہیں جس کی مجموعی لمبائی 4 لاکھ 7 ہزار 600 کلومیٹرز ہے۔
چین میں 2024 کے دوران کھیل کا رقبہ 3 مربع میٹر فی کس ہوگیا
