فوژو (شِنہوا) چین نے ملک بھر میں 9 ہزار 100سے زائد غیر مادی ثقافتی ورثے کی ورکشاپس قائم کی ہیں جو ایک ہزار 721 سے زائد کاؤنٹی سطح کے علاقوں تک پھیلی ہوئی ہیں۔
صوبہ فوجیان کے لونگ یان میں وزارت ثقافت و سیاحت کے اتوار سے منگل تک منعقدہ ایک اجلاس کے مطابق یہ ورکشاپس براہ راست 2 لاکھ 70 ہزارسے زائد افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہیں جو چین کی غربت میں کمی کے مہم کے تحت بدحالی سے نکالے گئے ہیں، ان افراد کو فی کس سالانہ آمدنی 36 ہزار یوآن (تقریباً 5 ہزار 6 امریکی ڈالر) سے زائد حاصل ہو رہی ہے ۔
اجلاس میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام نے مقامی علاقوں کی مدد کی ہے تاکہ غیر مادی ثقافتی ورثے کو دیہی ترقی کے فروغ، روایتی عمدہ ثقافت کی منتقلی، روزگار و آمدنی میں اضافے اور دیہی علاقوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے استعمال کیا جا سکے۔
اس اجلاس میں دیہی علاقوں میں غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے نظام کو بہتر بنانے اور غیر مادی ثقافتی ورثے کی ورکشاپس کے معیار اور کارکردگی دونوں کو بڑھانے کے لئے کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
غیر مادی ثقافتی ورثے کی ورکشاپس سے مراد مختلف کاروباری ادارے یا پیداواری وپروسیسنگ مقامات ہیں جو غیر مادی ثقافتی ورثے اور روایتی دستکاری پر انحصار کرتی ہیں تاکہ غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے مقصد کو حاصل کیا جا سکے اور مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کئے جا سکیں۔
چین میں تحفظ ، روزگار کے فروغ کے لئے 9 ہزار 100 سے زائد غیر مادی ثقافتی ورثے کی ورکشاپس قائم
