ہانگ ژو(شِنہوا)چینی نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے زیمبیا کی نائب صدر متالے نالومانگو سے ملاقات کی ہے۔
ڈنگ نے کہا کہ چین اور زیمبیا جامع تزویراتی تعاون کے شراکت دار ہیں جن کے درمیان روایتی دوستی قائم ہے، دونوں ممالک نے چین۔افریقہ تعاون اور عالمی جنوب کے ممالک کے درمیان مستحکم رابطےکی ایک اچھی مثال قائم کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین زیمبیا کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے اور چین۔ افریقہ تعاون سے متعلق فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس کے نتائج پر عمل درآمد کرنے کے لئے کام کو تیار ہے۔اس کے علاوہ چین شہری سہولیات، زراعت، معدنیات اور دیگر شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے لئے کام کرے گا تاکہ چین۔زیمبیا تعلقات کو مزید بلند سطح تک پہنچایا جا سکے۔
اس موقع پرمتالے نالومانگو نے کہا کہ زیمبیا ۔چین دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مستحکم ہو رہی ہے اور اسے نئی تحریک ملی ہے۔ زیمبیا کی ترقی میں چین کے قابل قدر تعاون کو زیمبیا سراہتاہے اور چین کے ساتھ جامع تعاون کو مزید گہرا کرنے اور زیمبیا۔چین اور افریقہ۔چین تعلقات میں جامع پیشرفت کو تیار ہے۔
تازہ ترین
آرمی چیف کا دہشتگردوں کے نیٹ ورک اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ