اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) روزے دار شائقین کرکٹ پریشان نہ ہوں، دبئی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کو رمضان المبارک میں فری افطار باکس ملیں گے۔اماراتی کرکٹ بورڈ نے روزے دار شائقین کو افطار باکس دینےکا اعلان کیا ہے۔خیال رہےکہ ابو ظبی کے آسٹرونومی سینٹر کے مطابق عرب ممالک میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہوگا۔دبئی اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کا آئندہ میچ اتوار 2 مارچ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائےگا۔اس کے بعد 4 مارچ کو پہلا سیمی فائنل دبئی اسٹیڈیم کھیلا جائےگا اور فائنل میں بھارت کے پہنچنے کی صورت میں 9 مارچ کو فائنل بھی دبئی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی: دبئی میں ماہ رمضان میں ہونے والے میچز سے متعلق اماراتی بورڈکا اہم اعلان
