چھنگ ڈاؤ (شِنہوا) چین کی ویزا فری پالیسی اور پروازوں میں اضافے کے باعث 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران جنوبی کوریا سے 78 ہزار سے زائد سیاح مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے ساحلی شہر چھنگ ڈاؤ سے چین میں داخل ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 45 فیصد زائد ہے۔
چھنگ ڈاؤ انٹرنیشنل ایئرپورٹ گروپ کے مطابق چھنگ ڈاؤ ایئرپورٹ جاپان اور جنوبی کوریا کے لئے اہم گیٹ وے مرکز کا درجہ رکھتا ہے جہاں یومیہ اوسطاًً 33 پروازوں کی آمدورفت ہوتی ہے، جو مختلف ایئر لائنز کے ذریعے جنوبی کوریا کے لیے چلائی جاتی ہیں۔
اس میں چھنگ ڈاؤ اور سیئول کے درمیان 29 یومیہ دو طرفہ پروازیں بھی شامل ہیں ۔ چھنگ ڈاؤ اور بوسان کے درمیان یومیہ 4 دو طرفہ پروازیں چلتی ہیں۔اس کے علاوہ چھنگ ڈاؤ اور جے جو کے درمیان بھی ہفتے میں 2 پروازوں کی آمدروفت ہوتی ہے۔
خاص بات یہ ہےکہ بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے شان ڈونگ ایئرلائنز نے اپنے چھنگ ڈاؤ۔سیئول روٹ پر یومیہ 2 طرفہ پروازوں کی تعداد کو بڑھا کر 12 سے 14 کردیا ہے۔
چین نے اپنی ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی میں نومبر 2023 سے مسلسل رد و بدل کیا اور اسے بہتر بنایا ہے تاکہ کھلے پن اور لوگوں کے درمیان تبادلے کو فروغ دیا جا سکے۔
چھنگ ڈاؤ میں پہلی سہ ماہی کے دوران جنوبی کوریا کے سیاحوں کی آمد میں نمایاں اضافہ
