پی ٹی آئی احتجاج: عدالتی فیصلے کو پوری قوت سے نافذ کریں گے: وزیر دفاع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بشریٰ بی بی کے کل سعودی عرب کے حوالے سے دیے جانے والے بیان پر کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کشتی ڈوب رہی ہے جسے بچانے کےلیے یہ بیان دیا گیا۔انہوں نے بشریٰ بی بی کے سعودی عرب پر الزامات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ کو اس بیان کی خود تردید کرنی چاہیے۔ خواجہ آصف نےکہا کہ بشریٰ بی بی نے سیاسی وراثت کا دعویٰ کیا ہے، بھابی اور نندوں کے درمیان وراثت پر کشمکش چل رہی ہے، تین خواتین ایک طرف اور ایک خاتون دوسری طرف ہے، یہ سیاست کا بدصورت چہرہ ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، احتجاج سے متعلق کل کے عدالتی فیصلے کو پوری قوت سے نافذ کریں گے، عوام اور ریاست دونوں احتجاج کرنے والوں کا بندوبست کریں گے۔ وزیر دفاع نے کہا کل بھی خیبرپختونخوا مین خون ریزی ہوئی اور وزیراعلیٰ ہر چوتھے دن وفاق یا پنجاب پر حملہ آور ہو جاتے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے دہشت گردی کے خلاف اب تک کیا کیا ہے؟



  تازہ ترین   
جو ہاتھ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی میں رکاوٹ بنے گا قوم اسے توڑ دے گی، وزیر اعظم
حکومت کی عمران خان کو مستقبل میں ممکنہ ریلیف سے متعلق یقین دہانیاں، بانی پی ٹی آئی نے اتفاق نہ کیا
آرمی چیف کا دہشتگردوں کے نیٹ ورک اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ
18 ماہ میں پی ٹی آئی کے دھرنوں اوراحتجاج سے نمٹنے پر سرکارکے 2 ارب 70 کروڑ خرچ ہوگئے
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ،جلسے، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم
توشہ خانہ ٹو کیس، عدالت نے عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کردی
پاکستان اسٹاک میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 2000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ





  ملتی میڈیا   
آخری لمحات شہید اسمائیل ہنیہ
غلاف کعبہ کی تبدیلی، روح پرور تقریب