پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ،جلسے، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق ہفتہ 23 نومبر سے سوموار 25 نومبر تک ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے، سکیورٹی خطرات ہیں،کوئی بھی عوامی جلوس دہشتگردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ شرپسند عوامی اجتماع کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں سے مذموم مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔واضح رہےکہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 18ویں اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
جو ہاتھ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی میں رکاوٹ بنے گا قوم اسے توڑ دے گی، وزیر اعظم
حکومت کی عمران خان کو مستقبل میں ممکنہ ریلیف سے متعلق یقین دہانیاں، بانی پی ٹی آئی نے اتفاق نہ کیا
آرمی چیف کا دہشتگردوں کے نیٹ ورک اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ
18 ماہ میں پی ٹی آئی کے دھرنوں اوراحتجاج سے نمٹنے پر سرکارکے 2 ارب 70 کروڑ خرچ ہوگئے
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ،جلسے، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم
توشہ خانہ ٹو کیس، عدالت نے عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کردی
پاکستان اسٹاک میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 2000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ





  ملتی میڈیا   
آخری لمحات شہید اسمائیل ہنیہ
غلاف کعبہ کی تبدیلی، روح پرور تقریب