فیصل آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان میں گزشتہ سال 3.5 ملین ایکڑسے زائد رقبہ پرمکئی کاشت کی گئی جو اس سے پچھلے سال کے مقابلہ میں 2.9 فیصد زیادہ ہے جبکہ اس سے مکئی کی 7 کروڑ38 لاکھ ٹن سے زائد پیداوار کا حصول ایک ریکارڈ ہے۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی زراعت میں مکئی کا شمار ملک کی اہم ترین غذائی اجناس میں ہوتا ہے جس کی کاشت کے رجحان میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مکئی کے کل کاشتہ رقبہ کا تقریباً60 فیصد حصہ پنجاب میں کاشت کیا جاتا ہے جس کی بنیادی وجہ یہاں ہائبرڈ اقسام کی ترویج اور بہتر پیداواری ٹیکنالوجی کا استعمال ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال مکئی کی فی ہیکٹر512 کلو گرام پیداوار حاصل ہوئی جو اس سے پچھلے سال کی نسبت 3.1 فیصد زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی زمین اور آب وہوا مکئی کی کاشت کیلئے انتہائی سازگار ہے جہاں سال میں 2 مرتبہ بہاریہ اور خریف کی فصلات حاصل کی جاتی ہیں تاہم مکئی کی بہاریہ فصل کا دورانیہ زیادہ ہونے کے باعث خریف فصل کی نسبت20 سے25 فیصد زیادہ پیداوارحاصل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مکئی کی پیداوار میں مزید اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین
آرمی چیف کا دہشتگردوں کے نیٹ ورک اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ