شنگھائی(شِنہوا) جاپانی کارساز کمپنی ٹویوٹا موٹر کارپوریشن نے دنیا کی سب سے بڑی گاڑیوں کی منڈی چین میں اپنی رسائی بڑھانے کے تزویراتی اقدام کے تحت شنگھائی میں مکمل ملکیتی الیکٹرک گاڑیوں(ای وی) کا پلانٹ قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
شنگھائی کی میونسپل حکومت کے ساتھ کئے گئے تزویراتی تعاون کے معاہدے کے تحت ٹویوٹا نے جن شان ضلع میں نئی توانائی گاڑی(این ای وی) کے منصوبے میں 14.6 ارب یوآن(تقریباً 2 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اس منصوبے میں لیکسس ای ویز اور ای وی بیٹریوں کی تحقیق، تیاری اور فروخت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
یہ سرمایہ کاری چین کی وسیع منڈی کی کشش اجاگر کرتی ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کے اولین مرکز کے طور پر چین دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی تحفظ پسندی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باوجود وسعت کو فروغ دے رہا ہے اور اپنے کاروباری ماحول کو بہتر بنا رہا ہے۔
ٹویوٹا موٹر(چائنہ) انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین اور چائنہ ریجن کے چیف ایگزیکٹو افسر ٹاٹسورو یوئیڈا نے کہا کہ یہ منصوبہ کاربن کے خاتمے کے حوالے سے سرکردہ آزمائشی مںصوبہ تیار کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجیز متعارف کرائے گا جس کا اثر نہ صرف چین بلکہ عالمی سطح پر بھی ہوگا۔
یہ منصوبہ شنگھائی میں ٹیسلا کی گیگا فیکٹری کے بعد عالمی سطح پر ایک اور موثر این ای وی منصوبہ ہے۔ اس سے شنگھائی کی اعلیٰ سطح کی وسعت کو توسیع دینے اور عالمی معیار کے این ای وی انڈسٹری کلسٹر کی تشکیل کو تیز کرنے کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔
ٹویوٹا کا شنگھائی میں 2 ارب امریکی ڈالر کے ای وی منصوبے کے قیام کا معاہدہ
