لاس اینجلس(شِنہوا)جنوبی کیلیفورنیا کے 4 سکولوں سے 100 سے زائد امریکی طلبہ اور اساتذہ کو لاس اینجلس میں چینی قونصلیٹ جنرل کی میزبانی میں ہونے والے شاندار لالٹین میلے میں چینی ثقافت کا مشاہدہ کرنے کے لئے مدعو کیا گیا۔
لالٹین میلہ بہار تہوار کی تقریبات کے اختتام کو ظاہر کرتا ہے۔نیا چینی سال یا نیا قمری سال کہلانے والا بہار تہوار چین میں نئے سال کا آغاز ہوتا ہے۔
لاس اینجلس میں چینی قونصل جنرل گو شاؤ چھون نے نوجوان امریکی دوستوں کو چین کے بہار تہوار کی ثقافت کا تعارف پیش کیا۔انہوں نے حوالہ دیا کہ بہار تہوار تقریباً 20 ممالک میں سرکاری چھٹی قرار دیا گیا ہے۔یہ چین کو سمجھنے کے لئے دنیا کے لئے کھڑکی اور مختلف تہذیبوں میں باہمی سیکھنے کے لئے ایک پل ہے۔
قونصلیٹ اسمبلی کے ہال کو تہوار کے نقش و نگار سے سجایا گیا تھا۔جنوبی کیلیفورنیا کے سکولوں کے مہمانوں کو رنگارنگ میزوں کے گرد بٹھایا گیا اور چینی تعطیلات کا روایتی کھانا پیش کیا گیا۔
چینی قونصل جنرل گو نے اپنے کلمات میں امریکی دوستوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ چین کے زیادہ دورے کریں،اس کی ثقافت میں دلچسپی لیں اور ملک کی گہری اورمزید جامع آگاہی حاصل کریں۔
تمام طلبہ نے جلد از جلد چین کی عجائبات دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
لالٹین تہوار کے جشن میں کیلی فورنیا کے طلبہ کا چینی تعطیلاتی ثقافت کا مشاہدہ
