شنگھائی(شِنہوا)شنگھائی میں اس سال کی چین بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں آرمینیائی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر غزریان کوریون نے شرکا کو روانی سے چینی زبان میں اپنے ملک کی اعلیٰ ترین مے اور پھلوں سے متعارف کرایا۔
کوریون نے کہا کہ اس سال کی نمائش زیادہ اطمینان بخش رہی۔ مزید کمپنیاں نمائش میں حصہ لینے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ ہم اگلے سال دوبارہ شرکت کریں گے۔
شنگھائی میں پیرو کے قونصل خانے کے قونصلر برنارڈو مونوز نے کہا کہ پیرو باقاعدگی سے سی آئی آئی ای میں شرکت کرتا ہے۔
امریکی محکمہ زراعت کے قائم مقام نائب وزیر جیسن ہیفیمیسٹر نے کہا کہ سی آئی آئی ای امریکی زراعت کے لئے چین میں اپنے گاہکوں سے ملنے کا ایک بہترین موقع ہے جو اس کی سب سے بڑی منڈی ہے۔
جیسن ہیفیمیسٹر نے شِنہوا کو بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم زرعی پیداوار کے بارے میں اپنے خیالات کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔ ہم اپنے کسانوں کو نئے خیالات، نئی ٹیکنالوجی اور کاشتکاری کے نئے طریقوں سے روشناس کرسکتے ہیں، جس سے انہیں آب و ہوا کے چیلنجز اور دیگر درپیش خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
ساموا سے تعلق رکھنے والی جلد کی دیکھ بھال کے برانڈ کی مالکن ماریا لیوٹا نے کہا کہ میرے لئے یہ ایک کامیاب سال تھا، میری تمام مصنوعات دوسرے دن ہی فروخت ہوگئی تھیں، اگلے سال زیادہ تعداد میں مصنوعات لے کر آؤں گی۔
شنگھائی میں انڈونیشیا کے قونصل جنرل برلیانتو سیتونگ کیر نے کہا کہ رواں سال ہم نے نمائش انڈونیشیا کے مصالحوں اور کافی کو اجاگر کیا۔
روانڈا کے وزیر تجارت و صنعت پروڈنس سیباہیزی نے شِنہوا کو بتایا کہ روانڈا نے اس سال نمائش میں کئی مصنوعات متعارف کرائیں جن میں مرچ، شہد، کافی اور دستکاری کی مصنوعات شامل ہیں۔
لوریل گروپ کے چیئرمین جین پال اگون نے شِنہوا کو بتایا کہ ان کی کمپنی سی آئی آئی ای میں شرکت کرنیوالی پہلی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔
آئی کیو ایئر کے سی ای او فرینک ہیمس نے کہا کہ ہر سال ہم ایک خاص پیغام دیکھتے ہیں جو اس نمائش کو آگے بڑھا رہا ہے، میرے خیال میں یہ سال اعلیٰ معیار کا آغاز ہے۔
تازہ ترین
آرمی چیف کا دہشتگردوں کے نیٹ ورک اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ