شین زین (شِنہوا) چین کے جنوبی شہر شین زین کی مارچ کے دوران غیر ملکی تجارت 387.05 ارب یوآن (تقریباً 53.7 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 12.3 فیصد زیادہ ہے۔
شین زین کسٹمز کے مطابق مارچ میں برآمدات میں نمایاں بہتری آئی اور یہ گزشتہ برس کی نسبت 8.8 فیصد اضافے سے 218.53 ارب یوآن تک پہنچ گئی جبکہ درآمدات بھی گزشتہ برس کی نسبت 17.2 فیصد بڑھ کر 168.52 ارب یوآن رہی۔
کسٹمز افسران کا کہنا ہے کہ شین زین نے بیرونی مسائل میں اضافے اور گزشتہ برس کی بلند سطح کے باوجود غیر ملکی تجارت میں نمایاں لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔
پہلی سہ ماہی کے دوران غیر ملکی تجارت کا مجموعی حجم 990.1 ارب یوآن تک پہنچ گیا تھا جس میں برآمدات 585.5 ارب یوآن اور درآمدات 404.6 ارب یوآن تھیں۔
پہلی سہ ماہی کے دوران برآمدات میں 8.7 فیصد کمی کے باوجود درآمدات میں گزشتہ برس کی نسبت 7.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
نجی ادارے شین زین کی غیر ملکی تجارت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں ۔ مارچ کے دوران شین زین کی درآمدات اور برآمدات میں نجی اداروں کا حصہ 269.4 ارب یوآن رہا جو مجموعے کا 69.6 فیصد تھا جو کہ گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 13.8 فیصد زیادہ ہے۔ غیرملکی سرمایہ کاری سے قائم اداروں کی بیرونی تجارت گزشتہ برس کی نسبت 9.3 فیصد اضافے سے 102.17 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔
شین زین کی اپنے صف اول کے 10 تجارتی شراکت داروں کے ساتھ تجارت میں شرح نمو مثبت رہی۔
شین زین کی مارچ میں غیر ملکی تجارت 387 ارب یوآن سے زائد رہی
