خیبرپختونخوا حکومت نے شہریوں کیلئے کم قیمت ہاؤسنگ سکیم تیار کرلی

پشاور (نیشنل ٹائمز) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے شہریوں کے لیے کم قیمت ہاؤسنگ سکیم منصوبہ تیار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منصوبہ کم آمدن والے افراد کے لیے لایا جارہا ہے، جس کے تحت ایک لاکھ روپے سے کم آمدن والے شہریوں کو گھر کی تعمیر کے لیے قرض دیا جائے گا، کم از کم 5 مرلے زمین رکھنے والوں کو گھر کی تعمیر کے لیے حکومت قرض دے گی، سکیم کے تحت مستحق افراد کو گھرکی تعمیر کے لیے 15 لاکھ روپے تک بلا سود قرض دیا جائے گا، شہری 10 سال میں انتہائی کم ماہانہ اقساط میں قرض واپس کریں گے۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ منصوبے پر محکمہ ہاؤسنگ نے کام شروع کردیا ہے، ابتدائی مرحلے میں ہاؤسنگ سکیم کے لیے 4 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، قرض صرف ان افراد کو دیا جائے گا جن کے پاس زمین ہے لیکن گھر بنانے کے پیسے نہیں، اس کے علاوہ سکیم کے تحت پرانے گھر کی تزئین و آرائش کے لیے بھی قرض دیا جائے گا۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کا افتتاح کردیا ہے، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شہری علاقوں میں اگر کسی کے پاس ایک سے 5 مرلے اور دیہی علاقے میں ایک سے 10 مرلے کی زمین ہے تو انہیں حکومت پنجاب 15 لاکھ روپے تک قرض دے گی جس کی ادائیگی 7 سال کی آسان قسطوں میں کرنا ہوگی، پہلے 3 مہینے ایک پیسہ بھی نہیں دینا پڑے گا اس کے بعد ہر مہینے 14 ہزار روپے قسط ادا کرنی ہو گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا بتانا ہے کہ جن کے پاس زمین ہے اور چھت نہیں ہے وہ اس میں اپلائی کرسکتے ہیں، اس قرضے میں بالکل بھی سود شامل نہیں ہے، اس میں کوئی ٹیکس یا کوئی خفیہ چارجز نہیں ہیں، میں نے بینک کو بھی اس میں اس لیے شامل نہیں کیا کیوں کہ اس کے اپنے لوازمات ہوتے ہیں، ہم نے کوشش کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اپنا گھر نہیں ہے اور وہ کرایہ ادا کرتے ہیں تو اس کرائے سے کم اس اسکیم کی قسط رکھی جائے، اس سکیم کے لیے ایک نمبر بھی دیا گیا ہے، لوگ آن لائن بھی اپلائی کرسکتے ہیں اور 080009100 پر کال کر کے معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور ڈی سی آفس سے بھی معلومات لے سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
جو ہاتھ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی میں رکاوٹ بنے گا قوم اسے توڑ دے گی، وزیر اعظم
حکومت کی عمران خان کو مستقبل میں ممکنہ ریلیف سے متعلق یقین دہانیاں، بانی پی ٹی آئی نے اتفاق نہ کیا
آرمی چیف کا دہشتگردوں کے نیٹ ورک اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ
18 ماہ میں پی ٹی آئی کے دھرنوں اوراحتجاج سے نمٹنے پر سرکارکے 2 ارب 70 کروڑ خرچ ہوگئے
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ،جلسے، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم
توشہ خانہ ٹو کیس، عدالت نے عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کردی
پاکستان اسٹاک میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 2000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ





  ملتی میڈیا   
آخری لمحات شہید اسمائیل ہنیہ
غلاف کعبہ کی تبدیلی، روح پرور تقریب