حکومت کی عمران خان کو مستقبل میں ممکنہ ریلیف سے متعلق یقین دہانیاں، بانی پی ٹی آئی نے اتفاق نہ کیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان 24 نومبرکے احتجاج کی کال واپس لینے کیلئے آج اپنی رہائی کی خواہش کا اظہار کیا ہے لیکن حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے انکار کردیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو مستقبل قریب میں ممکنہ ریلیف سے متعلق کچھ یقین دہانیاں کرائیں لیکن بانی پی ٹی آئی نے اس پر اتفاق نہیں کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اب حکومت نے پی ٹی آئی سے سنگجانی میں عوامی ریلی نکالنے اور اسی روز پرامن طور پر منتشر ہونے کا کہا تاکہ اس کے بعد مذاکرات کی راہ ہموار ہوسکے، اس معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے ان کی پارٹی کے رہنما ایک مرتبہ پھر مشاورت کرسکتے ہیں۔پی ٹی آئی کے ایک اہم رہنما کا کہنا ہے کہ وہ احتجاج کی کال واپس لینے کیلئے بانی کی فوری رہائی چاہتے ہیں جبکہ ایک وفاقی وزیر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پی ٹی آئی سے کہا گیا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ باضابطہ بات چیت کیلئے رضامندی کا اعلان کرے اور 24 نومبر کو احتجاج کی کال واپس لے۔



  تازہ ترین   
جو ہاتھ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی میں رکاوٹ بنے گا قوم اسے توڑ دے گی، وزیر اعظم
حکومت کی عمران خان کو مستقبل میں ممکنہ ریلیف سے متعلق یقین دہانیاں، بانی پی ٹی آئی نے اتفاق نہ کیا
آرمی چیف کا دہشتگردوں کے نیٹ ورک اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ
18 ماہ میں پی ٹی آئی کے دھرنوں اوراحتجاج سے نمٹنے پر سرکارکے 2 ارب 70 کروڑ خرچ ہوگئے
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ،جلسے، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم
توشہ خانہ ٹو کیس، عدالت نے عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کردی
پاکستان اسٹاک میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 2000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ





  ملتی میڈیا   
آخری لمحات شہید اسمائیل ہنیہ
غلاف کعبہ کی تبدیلی، روح پرور تقریب