جو ہاتھ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی میں رکاوٹ بنے گا قوم اسے توڑ دے گی، وزیر اعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم نے کہا کہ جو ہاتھ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی میں رکاوٹ بنے گا قوم اس ہاتھ کو توڑ دے گی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو وہ کیا کہیں گے کہ پاکستان کے عوام، حکومت اورسیاستدان کیسے ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس فطرت کے لوگوں کو اندازہ نہیں کہ ان کے بیان سے پاکستان کوکتنا نقصان ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نفرتوں کے بیچ بوئے جارہے ہیں،ذاتی اور سیاسی مفاد کی خاطربیانات دیے جارہےہیں، یہ کیسا سیاسی مفاد ہے جوپاکستان کے اعلیٰ ترین مفاد کو کاٹ رہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کسی کو پاکستان کے مفادات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں کہ یہ آپ کس شخص کو لے آئے۔بشریٰ بی بی نے اپنے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں، انہیں کہا گیا کہ یہ آپ کس شخص کو لے کر آئے ہیں، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں۔دوسری جانب سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے بشریٰ بی بی کے دعوے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا دوست اور محسن ہے، سعودی عرب نےہر دور میں پاکستان کی بھر پور مدد کی، سعودی عرب نے بانی پی ٹی آئی کی حکومت کا بھی بہت خیال رکھا اور مدد کی۔سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کا غیر ذمہ دارانہ بیان سراسر بے بنیاد ہے، سیاسی مفادات کے لیے بے بنیاد الزامات لگا کر قومی مفادات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔



  تازہ ترین   
جو ہاتھ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی میں رکاوٹ بنے گا قوم اسے توڑ دے گی، وزیر اعظم
حکومت کی عمران خان کو مستقبل میں ممکنہ ریلیف سے متعلق یقین دہانیاں، بانی پی ٹی آئی نے اتفاق نہ کیا
آرمی چیف کا دہشتگردوں کے نیٹ ورک اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ
18 ماہ میں پی ٹی آئی کے دھرنوں اوراحتجاج سے نمٹنے پر سرکارکے 2 ارب 70 کروڑ خرچ ہوگئے
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ،جلسے، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم
توشہ خانہ ٹو کیس، عدالت نے عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کردی
پاکستان اسٹاک میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 2000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ





  ملتی میڈیا   
آخری لمحات شہید اسمائیل ہنیہ
غلاف کعبہ کی تبدیلی، روح پرور تقریب