اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ملک بھر کی تاجر برادی نے فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی اور اہل غزہ کو بچانے اور ان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ اور 26 اپریل بروز ہفتہ کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری، انجمن تاجران پنجاب کے صدر شاہد غفور پراچہ، خالد چوہدری اور شرجیل میرکا کہنا تھا کہ ملک بھر کے تاجر اہل غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں ، ملک بھر کے تاجر غزہ کو بچانے کےلئے 26اپریل کو شٹر ڈاون ہڑتال کریں گے ،کراچی سے لیکر خیبر تک بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شٹر ڈاون ہوگا،فلسطین کے مسلمان سو سال سے قربانیاں دے رہے ہیں گزشتہ گیارہ ماہ میں غزہ پہ ہیرو شیما سے زیادہ بارود برسایا گیا ،اسرائیلی فوج کے ساتھ امریکہ سمیت 18ممالک کی افواج غزہ میں قتل عام کر رہی ہیں جبکہ بھارتی فوج بھی غزہ میں قتل عام میں اسرائیل کا ساتھ دے رہی ہے، صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ تاجر اہل غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم فلسطین کی آزادی کو جدوجہد جاری رکھیں گے ، غزہ میں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا اور اقوام عالم اور اقوام متحدہ سب سو رہے ہیں فلسطین میں61ہزار سے زائد شہادتیں ہوئیں،20ہزار شیر خوار بچے شہید ہوئے، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کےصدرکاشف چوہدری نے کہا کہ اہل غزہ کی قربانیوں نےعالم اسلام کو ایک امت بنا دیا ہے پوری دنیا اہل غزہ کے ساتھ کھڑی ہے دنیا کی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبا و طالبات اہل غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں کاشف چوہدری نے سوال کیا کہ کہاں ہیں 57 اسلامی ممالک کے حکمراں؟کہاں ہیں مسلم ممالک کی افواج ،جنگی اسلحہ اور جنگی جہاز؟ مسلمانوں پر جہاد فرض ہو چکا ہے عرب ممالک جہاد کا اعلان کریں ہم یہاں سے جہاد پر جانے کو تیار ہیں انجمن غلامان امریکہ سے مسلم ممالک کو نکلنا ہوگا ہمارا کام ہے اسرائیل کی رسد کا راستہ روکیں ،اسرائیل نے غزہ کے مسلمانوں پر سفاکیت کی انتہا کر دی ہے، مگرستاون اسلامی ممالک اور اقوام متحدہ سمیت دنیا بھرکی اقوام سوئی ہوئی ہیں، اہل غزہ پر سینکڑوں ٹن بارود روزانہ برسایا جا رہا ہے، غزہ میں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا اور اقوام عالم اور اقوام متحدہ سب سو رہے ہیں فلسطین میں61ہزار سے زائد شہادتیں ہوئیں، 20 ہزار شیر خوار بچوں اور 39 ہزار مردوں کو شہیدکر دیا گیا ہے، تاجروں سمیت عوام اسرائیلی مصنوعات کابائیکاٹ کریں ،اہل غزہ کی قربانیوں نےعالم اسلام کو ایک امت بنا دیا ہے، پوری دنیا اہل غزہ کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا کی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبا و طالبات اہل غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں،انہوں نے سوال کیا کہ کہاں ہیں 57 اسلامی ممالک کے حکمراں؟کہاں ہیں مسلم ممالک کی افواج ،جنگی اسلحہ اور جنگی جہاز؟ مسلمانوں پر جہاد فرض ہو چکا ہے عرب ممالک جہاد کا اعلان کریں ہم یہاں سے جہاد پر جانے کو تیار ہیں انجمن غلامان امریکہ سے مسلم ممالک کو نکلنا ہوگا ہمارا کام ہے اسرائیل کی رسد کا راستہ روکیں، ہمیں ڈنڈے لےکر دکانیں بند نہیں کرانی ،دکان دار اور تاجر اسرائیلی مصنوعات کو خریدنا بند کر دیں ہم اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے اپنی معیشت کو بہتر کر سکتے ہیں، غزہ کو کھنڈرات بنانے کے باوجود اہل غزہ اسے چھوڑنے کو تیار نہیں ،مسلم ممالک اہل غزہ کی فریاد کو سنیں، پاکستان ستاون مسلم ممالک کے حکمرانوں اور افواج کے سربراہان کا اجلاس بلائے ،آج مسلم ممالک کے حکمران اعلان کریں تو اسرائیل محاصرہ ختم کر دے گا،دنیا بھر کے تاجر فلسطین کے ساتھ کھڑے ہو جائیں،حکومت کشمیر کی طرح فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کیلئے بھی واضح پالیسی کا اعلان اور امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کی پیداوار اور درآمد پر پابندی عائد کرے، اس موقع پرشاہد غفور پراچہ، شرجیل میر سمیت دیگر تاجر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔
تاجر برادی کا فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ اور 26 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
