بحثیت ٹیم ٹارگٹ یہی ہے کہ پی ایس ایل جیتنا ہے: فخر زمان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ صحتیاب ہونے کے بعد پہلا دن اچھا اور ٹف رہا، عجیب سا لگ رہا تھا ڈیڑھ ماہ کے بعد میں نے بیٹنگ کی، مجھے ایسے لگ رہا تھا کہ جیسے میں بغیر پیڈز کے بیٹنگ کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا ابھی پی ایس ایل کے پہلے میچ میں وقت ہے، جب میں آخر میں بیٹنگ کر رہا تھا تو بیٹ پر گیند آرہا تھا، مجھے امید ہے کہ اگلے تین چار روز میں مکمل ردہم میں آجاؤں گا۔ پی ایس ایل 10 کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ میرا انفرادی گول ہمیشہ ایک ہی رہتا ہے کہ میں نے بہترین بیٹر بننا ہے اور اپنی ٹیم کو فائنل جتوانا ہے، میری اس مرتبہ بھی یہی کوشش ہو گی کہ ٹیم کو میچز جتواؤں اور فائنل میں پہنچاؤں۔انہوں نےکہا کہ پی ایس ایل میں بولنگ اور بیٹنگ کا معیار بہت شاندار ہے، مقابلہ ٹف رہتا ہے، میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ اپنا تجربہ شئیر کرتا ہوں، میں دوسری فرنچائزز کے نوجوانوں کو بھی بتاتا ہوں۔فخر زمان کا کہنا تھا ہمارا بحثیت ٹیم ٹارگٹ یہی ہے کہ پی ایس ایل جیتنا ہے، ہم ہر میچ کو فائنل سمجھ کر کھیلتے ہیں، ہمارا فوکس ہر میچ پر ہو گا اور ہمیں ہر میچ میں اچھا کرنا ہے، کوشش ہو گی تمام کھلاڑی اچھا کھیلیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے بھارت کو پہلگام واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات میں شامل ہونے کی پیشکش کردی
پہلگام واقعہ: سعودی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، ڈار کا جارحیت پر پاکستان کے سخت جواب کے عزم کا اعادہ
اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی سے پشاور تک شٹر ڈاؤن ہڑتال، کاروباری مراکز بند، سڑکوں سے ٹریفک غائب
بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند، پاکستان آنے والے شہری سرحد پر پھنس گئے
پاکستان اور بھارت تناؤ کا حل خود نکال لیں گے: ٹرمپ کا بڑھتی کشیدگی پر ردعمل
عالمی غیر یقینی صورتحال میں علاقائی تجارت کو فروغ دیا جانا چاہیے: وزیر خزانہ
9 ماہ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 143 ارب روپے کا نقصان کیا
پہلگام فالس فلیگ واقعے پر درج ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کردیا





  ملتی میڈیا   
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر
آخری لمحات شہید اسمائیل ہنیہ