جکارتہ (شِنہوا) چینی آٹوموٹِو برانڈ ایکس پھنگ نے اپنے 2 برقی کار ماڈلز متعارف کرانے کے ساتھ ہی انڈونیشیاکی مارکیٹ میں باضابطہ طور پر کام شروع کر دیا ہے جن کی مقامی سطح پر پیداوار 2025 کی دوسری ششماہی سے شروع ہونے کا منصوبہ ہے۔
ایراجایا ایکٹیو لائف اسٹائل کے سی ای او جوہان سوتانتو نے جکارتہ میں ایک تقریب میں کہا کہ ایکس پھنگ کے ساتھ مل کر ہم انڈونیشیا میں ذہین اور پائیدار نقل و حمل کے ایک نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں جو ہمیشہ جدید اور محفوظ ٹیکنالوجی سے چلایا جاتا ہے اور صارف کے تجربے اور خدمات کی بہتری کو ترجیح دیتا ہے۔
ایراجایا انڈونیشیا میں ایکس پھنگ برانڈ کی تقسیم کرنے والا ایجنٹ ہوگا۔
متعارف کرائے گئے 2 ماڈلز بیٹری پر مبنی برقی کاریں ہیں جن میں ایکس پھنگ ایکس9، ایک ملٹی پرپز گاڑی (ایم پی وی) ماڈل ہے،اسے خاندان اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور ایکس پھنگ جی6 ایک ایس یو وی ماڈل ہے اور شہری علاقوں اور مہماتی سرگرمیوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
اگرچہ یہ ماڈلز لانچ ہو چکے ہیں تاہم ایراجایا نے ابھی تک آرڈر کرنے کا عمل شروع نہیں کیا اور نہ ہی ان دونوں گاڑیوں کی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔
ایکس پھنگ نے انڈونیشین مارکیٹ میں 2 ای وی ماڈلز متعارف کرا دئیے
