آرمی چیف نے کہا احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی نہیں، اس پر گنڈاپور خاموش رہے: خواجہ آصف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیو نیوز کے پروگرام ‘آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ’ میں بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے، اس پر اجلاس میں موجود علی امین گنڈاپور خاموش رہے۔انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈا پور نے توشہ خانے کی بھی بات کی اور کہا کہ اس سے سب نے تحائف لیے ہوئے ہیں، لوگوں نے تحائف ضرور لیے مگر ان تحائف کو بیچ کر کاروبار نہیں بنایا۔دوسری جانب ایک بیان میں خواجہ آصف نے بشریٰ بی بی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے گھڑی لے کر بیچ سکتے ہو اور کروڑوں کا منافع بنا سکتے ہو، اب یہ اسٹوری فلوٹ کردی ہے کہ باجوہ سے کسی نے بات کی، آپ لوگ سیاسی فائدے کے لیے کس حد تک جا سکتے ہیں۔پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت ایک بار پھر پنجاب اور اسلام آباد پر حملہ آور ہو رہی ہے، اس صورت حال میں پی ٹی آئی کو ریلیف دینے کی توقع نہیں ہونی چاہیے۔



  تازہ ترین   
جو ہاتھ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی میں رکاوٹ بنے گا قوم اسے توڑ دے گی، وزیر اعظم
حکومت کی عمران خان کو مستقبل میں ممکنہ ریلیف سے متعلق یقین دہانیاں، بانی پی ٹی آئی نے اتفاق نہ کیا
آرمی چیف کا دہشتگردوں کے نیٹ ورک اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ
18 ماہ میں پی ٹی آئی کے دھرنوں اوراحتجاج سے نمٹنے پر سرکارکے 2 ارب 70 کروڑ خرچ ہوگئے
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ،جلسے، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم
توشہ خانہ ٹو کیس، عدالت نے عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کردی
پاکستان اسٹاک میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 2000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ





  ملتی میڈیا   
آخری لمحات شہید اسمائیل ہنیہ
غلاف کعبہ کی تبدیلی، روح پرور تقریب