استعفے نہ دیے تو لانگ مارچ کا فائدہ نہیں ہوگا: مولانا فضل الرحمن

پشاور(نیوز ڈیسک) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کل پی ڈی ایم کا اجلاس ہوگا۔ لانگ مارچ سے متعلق حکمت عملی طے کریں گے۔ پارلیمنٹ سے استعفے نہیں دیتے تو لانگ منارچ کی زیادہ افادیت نہیں ہوگی۔ کیا نیب اداروں کا ترجمان ہے۔ پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن انجینئرڈ تھے۔ ووٹ کم کیوں ہوئے اس سمیت تمام معاملات کو میٹنگ میں زیر بحث لائیں گے ۔پارلیمنٹ سے استعفے دینے کے معاملےکو بھی ایجنڈے میں رکھا گیاہے۔ جمہوری معاملات میں فیصلوں کو قبول کیا جاتا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس بار ہماری حکمت عملی مختلف ہوگی،یہ فیصلہ کرنا ہے کتنے دن قیام ہوگا۔ عوام کو مایوس نہیں ہونے دیں گے،ان کے حق کیلئے آواز بلند کریں گے۔ موجودہ حالات میں عام آدمی کو نااہل حکمرانوں کے سر پر نہیں چھوڑ سکتے۔ تحریکیں کبھی نہیں رکتیں،عوام کا اس وقت بہت برا حال ہے۔جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کاکردارنمایاں نظرآیا۔لانگ مارچ پر 26 مارچ کے حوالے سے تمام جماعتوں کا اتفاق رائے ہیں۔ مولانا فضل الرحم کورونابھی اس معاملےمیں ہمارا راستہ نہیں روک سکے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں لانگ مارچ میں حصہ لینے کے لیے تیارہیں ۔عوام اطمینان رکھیں ہم ان کے ساتھ ہیں ان کومایوس نہیں کریں گے۔ اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں،۔ کسی ایک ممبرکے دغا سے پارٹیوں کی پوزیشن تبدیل نہیں ہوا کرتیں۔ ماضی میں مختلف جماعتوں کے اراکین نےاپنے ووٹ کوغلط استعمال کیا۔ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گا،لانگ مارچ ایک دن کا نہیں ہوگا۔



  تازہ ترین   
بلوچستان:سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 2 خواتین خودکش حملہ آور گرفتار
پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں صفِ اول کی قوم بننے کی جانب گامزن ہے: شہباز شریف
ایران کے ہر حملے کے جواب میں ایک پل یا بجلی گھر تباہ کیا جائیگا: ٹرمپ
حوثیوں کی سعودیہ کو دھمکیاں قابل مذمت، تجارت کو نشانہ بنانا قومی سلامتی پر حملہ تصور ہوگا: پاکستان
ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ’منفی بی‘ سے ’بی‘ کر دی
ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ
امریکا کے مسلسل گیارہویں رات ایران پر شدید حملے، تبریز اور سیریک میں دھماکے
ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ سول جوہری معاہدے کی منظوری دیدی: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر